���نیب راولپنڈی نے بشریٰ بی بی کو تحائف کی تفصیلات کے حوالے سے پوچھ گچھ کے لیے راولپنڈی افس طلب کرلیا -اس سے پہلے بھی کئی مرتبہ ان کی طلبی کے بارے میں خبریں آتی رہی ہیں نیب نے سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کو توشہ خانہ تحائف کے کیس میں راولپنڈی آفس میں طلب کر لیا۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو جاری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ خاندن کے مرد کے ہمراہ 11 دسمبر کو 10 بجے نیب دفتر میں پیش ہوں، ضروری دستاویزات بھی ہمراہ لائیں۔نوٹس میں مزید کہا گیا کہ عمران خان جب وزیراعظم تھے تو آپ کو لاکھوں مالیت کے تحفے ملے، 2019 میں لاکٹ، بالیاں، بریسلٹ 2020 میں نیکلیس، انگوٹھی، بریسلیٹ اور بالیاں تحفے میں ملیں جبکہ 2021 میں گھڑی، انگوٹھی، بالیاں اور نیکلیس تحفے میں دیا گیا۔مسلم لیگ نون کا الزام ہے کہ عمران کان کے دور حکومت میں ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نہایت قیمتی مالیت کے تحائف لوگوں کے کام کروانے کے عوض وصول کرتی رہی ہیں –