خاور مانیکا کے بیان کی اہمیت نہیں تو ملازم کے بیان کی کیا اہمیت ہوگی ؛حامد خان کا طنز

Mashkoor Hussnain
2 Min Read

پاکستان تحریک انصاف کے وکیل رہنما حامد خان کا کہنا ہے کہ خاور مانیکا کے بیان کی اہمیت نہیں تو ملازم کے بیان کی کیا اہمیت ہو گی۔ لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حامد خان نے کہا کہ پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن کسی بات سے مشروط نہیں، یہ انٹرا پارٹی انتخابات ویسے ہی ہیں جیسے باقی جماعتوں نے کروائے۔ کیا (ن) لیگ، پیپلز پاٹی، جے یو آئی کے عہدیداران بلا مقابلہ منتخب نہیں ہوئے تھے، اب ان لوگوں کو پی ٹی آئی کے انتخابات پر کیا اعتراض ہے۔

حامد خان نے اپنے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف اور بانی چیئرمین کے ساتھ بدترین جبر ہو رہا ہے، (ن )لیگ کہتی ہے کہ 2018ء میں ہمیں لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں ملی، میرا اور میری پارٹی کا تو یہ دعویٰ ہے کہ ہمیں تو میدان ہی نہیں ملا۔حامد خان کا مزید کہنا تھا کہ لطیف کھوسہ پارٹی کے ترجمان نہیں، لطیف کھوسہ کو اختیار ہے کہ بتائیں بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے کیا کہا ہے۔ دوسری جانب سینئر وکیل اعتزاز احسن ایک بار پھر سائفر کیس اور نواز شریف کی وطن واپسی پر کھل کر بول پڑے ۔لاہور ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نظر آرہا ہے کہ یہ سائفر کیس میں سزا دینے پر تلے ہوئے ہیں، سائفر کیس سب سے کمزور اور صفر کیس ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جو سائفر کیس کا اصل ذمہ دار ہے اس کو اب تک عدالت نے طلب نہیں کیا –

Share This Article
Leave a comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *