لاہور میں بدھ کے روز ہونے والی بارش کے باعث آلودگی میں کافی حد تک کمی آگئی ہے جس کی وجہ سے کاروبار اور دفاتر کو ہفتے کے روز کام کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے مگر طلباء و طالبات کی صحت کو مد نظر رکھتے ہوئے تعلیمی ادارے ہفتے کو بند رہیں گے -نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کل تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان کردیا۔ نجی ٹی وی چینل کی خبر کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیرصدارت کابینہ کمیٹی برائے انسداد کا اجلاس ہوا جس میں سموگ کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیاگیا۔نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ تعلیمی ادارے کل روز ہفتہ بند رہیں گے،مارکیٹیں، بازار اور کاروباری ادارے کل اور پرسوں معمول کے مطابق کھلے رہیں گے،ریسٹورنٹس اور دیگر بزنس ہاؤسز بھی معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔
نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کہاکہ 18دسمبر سے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات ہوں گی جو 31 دمبر تج جاری رہیں گی تاہم اس میں اضافے کا کافی حد تک امکان موجود ہے کیونکہ سردی کی آمد کے ساتھ سموگ میں دھند بھی شامل ہوجائے گی جس کی وجہ سے تعطیلات میں اضافہ ہونے کے بہت زیادہ چانسز ہیں ۔ حکومت نے آلودگی میں کمی لانے کے لیے فیصلہ کیا ہے کہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں، ٹائر جلانے والی فیکٹریوں کیخلاف کارروائی کی جائے،پوری کوشش ہے ایئر کوالٹی انڈیکس کم سے کم رہے۔