لاہور میں نگران وزراعلیٰ نے بہت کاوش کی کسی طرح مصنوعی بارش کے ذریعے آلودگی کو کم کردیا جائے مگر اس پر عمل درآمد نہیں کروایا جسکا تھا اپ ایک پاکستانی اخبار میں اس کی وجہ سامنے آگئی ہے بتایا گیا ہے کہ لاہور مین جن طیاروں نے یہ بارش برسانی تھی وہ اڑنے کی حالت میں ہی نہیں تھے -یہی وجہ تھی کہ مصنوعی بارش برسانے کا منصوبہ لٹکا ہی رہا، مگر پھر اللہ کریم کو رحم آگیا اور لاہور مین بارش نے آلودگی کو کافی حد تک کم کردیا –
نجی ٹی وی” ایکسپریس نیوز” کے مطابق سموگ کے خاتمے کیلئے پنجاب حکومت کا لاہور میں مصنوعی بارش کا کافی عرصے سے اعلان کیا جا رہا تھا تاہم اس پر تاحال عملدرآمد نہ ہو سکا۔ اس کی بڑی وجہ یہ سامنے آئی کہ سپرے کرنے والے طیارے ہی ناکارہ حالت میں ہیں۔ یہ طیارے لاہور کے والٹن ائیرپورٹ پر کھڑے ہیں اور ان کی تعداد 6 ہے مگر ان کی مرمت اور بحالی کیلئے درکار فنڈز کی دستیابی میں مشکلات حائل ہیں۔ یہ طیارے پلانٹ پروٹیکشن ڈپارٹمنٹ کے زیر استعمال تھے۔
ا
طیاروں کے علاوہ بادلوں کی غیر یقینی صورت حال بھی مصنوعی بارش برسانے کے عمل میں رکاوٹ بنی رہی۔ مصنوعی بارش تو نہ ہو سکی تاہم قدرت کو ہی مخلوق پر رحم آ گیا اور لاہور سمیت مختلف علاقوں میں رات گئے قدرتی بارش ہو گئی۔لاہور میں الودگی کے سبب بیماریاں تیزی سے پھیل رہی ہیں اور ہسپتالوں میں مریضوں کا رش بہت بڑھ گیا ہے مگر کل ہونے والی بارش کے بعد اس میں کمی کی توقع کی جارہی ہے –