ویسٹ انڈیز کے نام ور بیٹسمین مارلن سیموئلز جنھوں ویسٹ انڈیز کی جانب سے 71 ٹیسٹ ،204 ون ڈے اور 67 ٹی ٹونٹی میچز کھیلے ایک بار پھر پابندی کی زد میں آگئے -آئی سی سی نے سیموئلز کے کرکٹ ٹورنامنٹس کھیلنے پر پابندی عائید کردی گئی – انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ویسٹ انڈیز کے معروف کرکٹر مارلن سیموئلز پر 6 سال کی پابندی لگا دی۔نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کےمطابق آئی سی سی (انٹرنیشنل کرکٹ کونسل) نے مارلن سیموئلز پر اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی پر پابندی لگائی گئی، ان پر ستمبر 2021 میں 4 الزامات عائد کئے گئے تھے اور تحقیقات کے بعد مارلن جرم کے مرتکب پائے گئے۔
آئی سی سی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مارلن سیموئلز نے 20 سال کرکٹ کھیلی اور ان کو قواعد و ضوابط کا بخوبی علم تھا۔ مارلن 2019 میں ابوظہبی ٹی 10 لیگ کا حصہ تھے تاہم انہوں نے میچز نہیں کھیلے تھے۔
مارلن سیموئلز نے اپنا آخری میچ سال 2018 میں کھیلا اور 2020 میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہو گئے تھے۔ و ہ جمیکا کے سابق کرکٹ کھلاڑی ہیں جنہوں نے تینوں فارمیٹس میں ویسٹ انڈیز کے لیے بین الاقوامی سطح پر کھیلا، اور ایک سابق ایک روزہ کپتان۔ وہ دائیں ہاتھ کے مڈل آرڈر بلے باز اور آف اسپنر ہیں۔ مارلن سیموئلز اس ٹیم کا حصہ تھے جس نے 2012ء کا آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی اور 2016ء کے آئی سی سی ورلڈ ٹوئنٹی 20 جیتا تھے، اور انہیں دونوں ٹورنامنٹ کے فائنل میں مین آف دی میچ قرار دیا گیا-