شاہد خاقان عباسی کے نون لیگ سے دور ہونے کے بعد میاں نواز شریف مری سے الیکشن لڑنے پر غور کررہے ہیں اسی سلسلے میں وہ کل اپنی بیٹی مریم نواز کے ساتھ خود گاڑی چلاکر عوام میں پہچے -لوگوں نے انہیں دیکھ کر ہاتھ بھی ہلائے -جس کے بعد انھوں نے میڈیا سے بات بھی کی جس میں نوازشریف نے کہا ہے کہ ہمارا مری کے کارکنوں سے مضبوط رشتہ ہے، لاہور میں رہتا ہوں مگر مری میرا دوسرا گھر ہے، انسانوں کے ساتھ غلط سلوک کو اللہ تعالیٰ معاف نہیں کرتا۔ نوازشریف کا کہنا تھا کہ حقوق اللہ معاف ہو سکتے ہیں، حقوق العباد نہیں۔ کس نے ملک کو اس حال پر پہنچا دیا تاہم انھوں نے یہ نہیں بتایا کہ وہ عمران کی بات کررہے ہیں زرداری کی یا شہباز شریف کی ۔ عوام کو سبز باغ دکھانے کی بجائے عملی خدمت پر یقین رکھتے ہیں۔ ملک کے وزیراعظم کو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر فارغ کر دیا گیا، یہ مثال ہے۔ ہمارے دور کے بعد آنیوالا کس قسم کا دور تھا، ملک کا کلچر تباہ ہو گیا، تباہی پھیر دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ جب میں وزیراعظم تھا تو ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا، آئی ایم ایف کے ساتھ پروگرام ختم کیا۔ پاکستان گرے لسٹ میں تھا، ہم وائٹ لسٹ پر لائے۔ ہم نے 11 ہزار میگاواٹ بجلی کے سسٹم میں شامل کئے۔ کوئلے سے ہزاروں میگا واٹ بجلی بنا سکتے ہیں۔ میں سیاست کیلئے جھوٹ نہیں بولتا۔ قوم کو دھوکہ دیں اور توقع کریں کہ اللہ تعالیٰ معاف کر دے گا، ایسا نہیں ہے۔ مری کا حسن واپس آنا چاہیے، مری میرا دوسرا گھر ہے۔ بچپن سے میری پسند ہے۔ نواز شریف 4 سال کی جلاوطنی کے بعد 21 اکتوبر کو وطن لوٹے تھے مھر لاہور کے بعد نون لیگ اب تک کوئی دوسرا جلسہ نہیں کرسکی جس کی وجہ سے سوشل میڈیا پر انہیں سخت تنقید کا سامنا ہے –