محکمہ تعلیم کے اساتزہ نے چند روز قبل حکومتی پالسیوں کے خلاف پنجاب بھر میں احتجاج کیا تھا اس میں پولیس اور اساتزہ آمنے سامنے آگئے تھے اور چند کے درمیان ہاتھا پائی بھی ہوئی تھی جس کے بعد پولیس نے ان اساتزہ کو گرفتار کرلیا تھا -اس پر اساتزہ نے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا -آج اس کی لاہور میں سماعت ہوئی اوعلاہور ہائیکورٹ نے نظربند تمام اساتذہ کو فوری رہا کرنے کا حکم دے دیا۔
لاہور ہائیکورٹ میں اساتذہ کی گرفتاری کیخلاف جسٹس شکیل احمد نے درخواست پر سماعت کی، وکیل درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیاگیا کہ اساتذہ پرامن احتجاج کررہے تھے، نہتے اساتذہ کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور نظربند کردیا گیا جو غیرقانونی غیرآئینی اقدام ہے،درخواست میں استدعا کی گئی کہ اساتذہ کو فوری رہا کیا جائے،عدالت نے ڈی سی کی رپورٹ آنے کے بعد پنجاب بھر میں اساتذہ کی نظربندی کالعدم قرار دیدی،لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب میں 114اساتذہ کی نظربندی کالعدم قراردیدیا اور انہیں فوری رہا کرنے کا حکم دیدیا۔
لاہور ہائیکورٹ کا پنجاب کے 114اساتذہ کی فوری رہا کرنے کا حکم
Leave a comment
Leave a comment