اسرائیلی پولیس نے فلسطین کے لیے آواز اٹھانے پر معروف گلوکارہ دلال غازی محمد ابو امنہ کو گرفتار کر لیا۔ دلال ابو امنہ مسلمان ہیں اور فلسطین سے تعلق رکھتی ہیں تاہم وہ اسرائیلی شہری ہونے کی وجہ سےاسرائیل کے شہر الناصرة کی رہائشی ہیں۔
اسرائیلی پولیس کی طرف سے ان پر فلسطین کی حمایت کرنے اور اسرائیل کے خلاف نفرت انگیز تقریر کرنے پر الناصرة میں واقع ان کے گھر پر رات گئے چھاپہ مار کر گرفتار کر لیا۔ دلال ابو امنہ ایک تربیت یافتہ نیورو سائنسدان بھی ہیں اور فلسطین کے متعلق گیت گانے کے لیے حوالے سے شہرت رکھتی ہیں۔
40سالہ ابو امنہ دو بچوں کی ماں ہیں اورسوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں۔ گرفتاری سے قبل انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر دو آخری پوسٹس میں ’میرے رہم، ہم پر اپنا کرم کر اور ہم پر رحم فرما‘ اور ’خدا کے سوا کوئی فاتح نہیں ہے‘ لکھا۔ ۔ انہیں ماضی میں بھی فلسطین کے ساتھ ہمدردی کے جذبات رکھنے پر پہلے بھی اسرائیلی آباد کارگروپ کی طرف سے پہلے بھی کئی بار دھمکیاں مل چکی ہیں مگر وہ اپنی بات کرتی رہتی ہیں ۔دوسری جانب ریڈیو فری یورپ سے وابستہ روسی نژاد امریکی صحافی السو کرماشیوا کو روس میں گرفتار کر لیا گیا۔ نجی ٹی وی چینل 24نیوز کے مطابق ریڈیو فری یورپ اور ایک جرنلسٹ واچ ڈاگ کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ السو کرماشیوا پر خود کو بطور فارن ایجنٹ رجسٹرڈ نہ کرانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق السوکرما شیوا دوسری امریکی صحافی ہیں جنہیں روسی حکومت نے گرفتار کیا ہے۔ ان پر امریکہ کے لیے جاسوسی کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا ۔
وہ اس سے قبل جون 2023 میں کازان ایئرپورٹ پر بھی کچھ دیر کے لیے گرفتار ہوئی تھیں۔ ریڈیو فری یورپ کی انتظامیہ اور عالمی صحافتی تنظیموں کی طرف سے روسی حکومت سے کرماشیوا کو فوری طور پر رہا ئی کا مطالبہ کیا گیا ۔
معروف گلوکارہ دلال غازی اسرائیل اور امریکی صحافی السو کرماشیوا روس میں گرفتار
Leave a comment
Leave a comment