�پاکستان ایک مرتبہ پھر دہشت گردی کی لپیٹ میں ہے -عوام کے ساتھ ساتھ شرپسند سیکیوریٹی اہلکاروں کو بھی نشانہ بنا رہے ہیں -ان کے سد باب کے لیے پولیس رینجرز اور فوج ان کا تعاقب کررہی ہے -آج بھی اسی سلسلے میں ایک بڑی کاروائی کی گئی -سی ٹی ڈی نے پنجاب کے مختلف شہروں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 9 دہشتگرد گرفتار کر لیے۔آپریشن لاہور ،فیصل آباد،ننکانہ صاحب،رحیم یار خان،شیخوپورہ اور راولپنڈی میں کئے گئے۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق لاہور کے سرحدی گاؤں سے کالعدم داعش کے 2 اہم کمانڈر زکو گرفتار کیا گیا ہے۔دہشتگردوں سے بارودی مواد ، 12 ڈیٹو نیٹر ز،پرائما کارڈ،موبائل فون،اسلحہ اور نقدی برآمد ہوئی ہے، جبکہ دہشتگردوں کی شناحت رؤف،زبیر،ضیاء،وقار،امین،سرفراز،حمید خان اور شاہد کے نام سے ہوئی ۔ادارے کا دعویٰ ہے کہ پنجاب میں چھپے یہ دہشتگرد اہم تنصیبات پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ رواں ہفتے 990 کومبنگ آپریشنز کے دوران 134 مشتبہ افراد گرفتار کیے،کومبنگ آپریشنز میں41 ہزار 411 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی ۔