کراچی بورڈ کے انٹر کے امتحان میں ایک شادی شدہ خاتون اور 2 بچوں کی ماں نے تیسری پوزیشن حاصل کرکے سب کو حیران کردیا -خاتون ان لڑکیوں کے لیے بھی مثال بن گئیں جو شادی کے بعد تعلیم جاری رکھنے کی خواہش مند ہیں – مسفرہ ناز نے نئی مثال قائم کرتے ہوئے کراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ کامرس پرائیوٹ کی تیسری پوزیشن حاصل کرلی ۔ یکسپریس نیوز کے مطابق مسفرہ نے شادی کے بعد تعلیم کو خیرباد کہ دیا تھا مگر کئی سال بعد اس نے ایک بار پھر اپنی تعلیم جاری رکھنے کا فیصلہ کیا –

 

خاتون نے 5 سال کے بیٹے اور ڈھائی سال کی بیٹی کی دیکھ بھال کے ساتھ پانچ سال بعد پڑھائی شروع کی اور نہ صرف امتحان پاس کیا بلکہ پوزیشن اپنے نام کر لی۔ مسفرہ ناز نے بتایا کہ ہمارے معاشرے میں سمجھا جاتا ہے کہ جنریشن گیپ کی وجہ سے بڑوں کو سوچ سمجھ نہیں ہوتی مگر ایسا نہیں ہے پڑھائی کیلئے کوئی عمر نہیں ہوتی آنے والی نسل کیلئے میں رول ماڈل کے طور پر آج سامنے آئی ہوں۔انہوں نے کہا کہ مجھے فخر ہے کہ اپنے شوہر اور بچوں کے ساتھ ایوارڈ لینے آئی ہوں۔ مسفرہ ناز نے چیئرمین آل پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسو سی ایشن حیدر علی کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے پوزیشن ہولڈرز کی حوصلہ افزائی کیلئے پروگرام منعقد کیا تھا ۔