بھارت کے لیے ورلڈ کپ جہاں افتتاحی میچ میں شرمندگی کا باعث بنا تھا ب اس میں خود اور ڈر کا عنصر بھی شامل ہوگیا ہے – لوگ سٹیڈیم پر حموں کے خوف سے گراؤنڈ کا رخ ہی نہیں کررہے اب اس میں ایک اور دھمکی کا اضافہ ہوگیا ہے اور پورے سٹیڈیم کو ہی بم سے اڑانے کی دھمکی دے دی گئی ہے -یہ دھمکی اس لیے بھی زیادہ فکر کا سبب ہے کہ اگر کوئی چھوٹی سی شرارت بھی کسی پرہجوم جگہ پر کردی جائے تو اس کے بعد بھگڈر مچ جانے سے بہت جانوں کا ضیاع ہوتا ہے – آئی سی سی ورلڈ کپ میچز کے دوران بھارتی پولیس کو نریندرا مودی اور احمد آباد سٹیڈیم دھماکے سے اڑانے کی دھمکی موصول ہوئی جو ای میل کے ذریعے دی گئی۔ دہشت گرد گروپ نے حکومت یا بی سی پی کو 500 کروڑ روپے دینے اور گینگسٹر روی بشنوئی کو فوری رہا کرنے کا مطالبہ کیا اور دوسری صورت میں دھمکی پر عمل درآمد کا کہہ دیا۔
دہشت گرد گروپ کی ای میل میں کہا گیا ہے کہ کرکٹ سٹیڈیم پر حملے کی منصوبہ بندی اور ریکی مکمل کرلی ہے اور کاروائی کیلئے کارندے تعینات کر دیئے ہیں۔ بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ دہشت گرد گروہ کی ای میل نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی نے ہمیں بھجوا دی ہے۔سکیورٹی اداروں نے دھمکی کے بعد وزیراعظم مودی اور کرکٹ سٹیڈیم کی نگرانی سخت کر دی اور سیکیوریٹی کو فل پروف بنانے کے پورے انتظامات کیے جارہے ہیں ۔ احمد آباد کرکٹ سٹیڈیم میں کل بھارت اور آسٹریلیا کا میچ شیڈول ہے جبکہ 14 اکتوبر کو پاکستان اور بھارت کا ہائی وولٹیج مقابلہ بھی اسی سٹیڈیم میں رکھا گیا ہے جہاں لاکھوں کی تعداد میں شائقین کی آمد متوقع ہے –