بھارت کی ریاست اترپردیش میں 1930 میں پیدا ہونے والی 93 سالہ بوڑھی خاتون نے سکول میں داخل ہونے کا فیصلہ کرلیا -مگر سب سے حیرانی کی وجہ یہ ہے کہ انہیں اس عمر میں تعلیم حاصل کرنے کی خواہش کیوں پیدا ہوئی تو اس کی وجہ یہ ہے کہ جب وہ اپنے پوتے پوتیوں اور نواسے نواسیوں سے کوئی چیز منگواتیں تو شرارتی بچے بقایا پیسوں میں ڈنڈی مارتے کیوں کہ انہیں علم ہے کہ دادی کو حساب کتاب نہیں آتا -لیکن دادی نے دنیا دیکھ رکھی تھی اس لیے وسیع تجربہ رکھنے والی دادی اپنے اولادوں کی اولادوں کی اس کارستانی کو بھانپ گئیں اور جن سب سے چھوٹے پوتے کے اسکول میں داخلے کا وقت آیا تو خود بھی اسکول جانے کا فیصلہ کرلیا۔
پہلے تو ان کے بچوں نے اس پر حکم عدولی کی کوشش کی مگر پھر گھر والوں نے سلیمہ خان کی ضد کے آگے ہتھیار ڈال دیے اور دادی پوتا ایک ساتھ اسکول جانے لگے۔ دادی کو گنتی، پہاڑے، جمع تفریق اور حساب کتاب تو آگیا لیکن شرارتی پوتے پوتیاں دیہاڑی سے محروم ہوگئے۔