پاکستان کے موجودہ آرمی چیف عاصم منیر نے آج پاکستان میں بسنے والی اقلیتوں کے وفد سے ملاقات کی-آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے کہ اسلام امن و آشتی کا مذہب ہے، اسلام میں انتہا پسندی کی کوئی جگہ نہیں، انہوں نے دو ٹوک الفاظ میں واضح کیا کہ مہذب معاشرے میں کسی کو قانون اپنے ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے چرچ آف پاکستان اور بشپ آف رائیونڈ کے ناظم و صدر ڈاکٹر آزاد مارشل کی سربراہی میں مسیحی برادری کے 13 رکنی وفد نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔کچھ عرصہ قبل فیصل آباد کے علاقے جڑانوالہ میں عیسائیوں کی عبادت گاہوں پر حملہ کرکے بہت سے گرجا گھروں کو نظر آتش کردیا گیا تھا جس پر حکومت پاکستان نے سخت ردعمل دیتے ہوئے تمام ملوث افراد کو گرفتار کرکے عیسئیوں کو یقین دلایا تھا کہ حکومت ہر صورت اپنی اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ کرے گی اور انہیں مکمل مزہبی آزادی حاصل رہے گی کیونکہ اسلام میں کسی کو بھی دوسروں پر ظلم اور نانصافی کی اجازتنہیں ہے اور ہمارے پیارے نبی کی تعلیمات امن وسلامی کا پغام ہیں یہ فسادات کرنے والے شرپسند ہیں جن کی وجہ سے اسلام کا روشن چہرہ مجروح ہوتا ہے –