پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ جو 9 مئی کے واقعات میں مطلوب ہونے کے سبب کافی عرصے سے روپوش تھے آج جب پیشی کے لیے عدالت آئے تو پولیس نے انہیں عدالت کے باہر سے ہی گرفتار کیا اپنی گاڑی میں بٹھایا اور لے گئے -حلیم عادل شیخ کو عدالت نے 7 روز کے اندر اندر سرینڈر کرنے کا حکم دیا تھا ساتھ ہی پولیس کو ہدایت کی تھی کہ حلیم عادل شیخ کو عدالتی فیصلے سے قبل گرفتار نہ کیا جائے مگر حسب سابق پولیس نے ایک مرتبہ پھر عدالتی احکامات ہوا میں اڑادیے اور سابق ایم پی اے کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر لے گئی –
حلیم عادل شیخ کو پولیس نے گرفتار کر لیا#NeoNews #HaleemAdilSheikh #arrest pic.twitter.com/YKWkqimoHL
— Neo News Urdu (@NeoNewsUR) August 30, 2023
اب حلیم عادل شیخ کے وکلاء عدالت میں درخواست لے کر پھر رہے ہیں کہ ان کے کلائنٹ کو فوری عدالت بلا کر کیس سنا جائے اور عدالت جو بھی فیصلہ کرے گی ہم اسے قبول کریں گے –