آج عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں تو ریلیف ملا مگر ان کو رہائی نہ مل سکی -اب ان کے خلاف دو اور کیسز کی سماعت بھی شروع کردی گئی ہے -ان پر 9 مئی کو کور کمانڈر ہاؤس جلانے اور سائفر کو لیک کرنے کا مقدمہ بنایا گیا ہے -عمران خان کے خلاف سائفر سے متعلق کیس کی سماعت کل اٹک جیل میں ہوگی۔ جسٹس ابوالحسسنات اس کیس کی سماعت کریں گے -اسی کیس کے دوسرے ملزم شاہ محمود قریشی کو جوڈیشل کمپلیکس میں ہی پیش کیا جائے گا۔
عمران خان کے خلاف سائفر کیس کی سماعت کل اسلام آباد کی بجائے اٹک جیل میں ہو گی۔۔۔ جج ابوالحسنات ذوالقرنین اٹک جیل میں جا کر سماعت کریں گے، وزارت قانون نے خصوصی عدالت کا نوٹیفیکشن جاری کر دیا، عمران خان کا اٹک جیل میں ٹرائل سکیورٹی وجوہات کی وجہ سے کیا جارہا ہے، نوٹیفکیشن… pic.twitter.com/FSFfiYetSO
— Siasat.pk (@siasatpk) August 29, 2023
سائفر کیس کی سماعت جیل میں کرنے کا فیصلہ سیکیورٹی خدشات کی بنا پر کیا گیا ہے، وزارت قانون کی جانب سے کیس کی جیل میں سماعت کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے، وزارت قانون کا کہنا ہے کہ وزارت داخلہ کی جانب سے سیکیورٹی خدشات کا اظہار کیا گیا تھا جس کی بنا پر سماعت جیل میں ہی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
پی ٹی آئی کے کارکنان خوش تھے کہ عمران خان جب عدالت کے لیے جیل سے باہر نکلیں گے تو ان کے لیڈر کو وہ کیمرے کی آنکھ سے دیکھ سکیں گے مگر لگتا ہے کہ ابھی کچھ اور دن ان کی یہ خواہش پوری نہیں ہوگی -تاہم جس طرف حالات جارہے ہیں سب کو مزاکرات کی میز پر آنا پڑے گا –