سپریم کورٹ نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی توشہ خانہ سے متعلق اپیلیں سماعت کے لیے مقرر کر دی ہیں۔
توشہ خانہ کیس، چیئرمین پی ٹی آئی کی اپیل سماعت کیلئے مقرر#ARYNews pic.twitter.com/Z6z48uQZDe
— ARY NEWS (@ARYNEWSOFFICIAL) August 21, 2023
تین رکنی بینچ 23 اگست کو چیئرمین تحریک انصاف کی اپیلوں پر سماعت کرے گا، بینچ میں چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال کے علاوہ جسٹس مظاہر نقوی اور جسٹس جمال مندوخیل سپریم کورٹ بینچ کا حصہ ہوں گے ۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق کے فیصلوں پر تحفظات کے سبب چیرمین تحریک انصاف نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے 3 اگست کے فیصلوں کو چیلنج کیا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ قابل سماعت ہونے کا معاملہ واپس جج ہمایوں دلاور کو بھجوادیا تھا۔پی ٹی آئی نے 5 اگست کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھی۔تحریک انصاف کا اعتراض تھا کہ ان کے وکلاء کو سنے بغیر اجلت میں فیصلہ کیا گیا تھا –