حکومت کی جانب سے ایک مرتبہ پھر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے -اور وجہ یہ بتائی گئی ہے عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے سےپاکستان میں15اگست سےپٹرولیم مصنوعات کی قمیتوں میں اضافہ کرنا پڑے گا –
پٹرول کی فی لیٹر قمیت میں 15روپے اضافے کا امکان#PetrolDieselPrice #PakistanEconomy #inflation #aajdigital
عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے سےپاکستان میں بھی پٹرولیم مصنوعات کی قمیتوں میں اضافےکا امکان
Read more https://t.co/c81huMxIC9 pic.twitter.com/12giu4h4Dn— AAJ Digital (@aajdigital) August 13, 2023
عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے خام تیل کی قمیت 86 ڈالر سے91 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی جبکہ خام تیل پر دو ڈالر فی بیرل پریمیئم چارجز الگ ہیں ۔دوسری جانب تیارپٹرول اور ڈیزل کی فی بیرل قیمت 97 ڈالرسے102 ڈالرتک پہنچ گئی ہے اور اگرقمیت یہی رہی توپاکستان میں پٹرول کی قمیت میں کم از کم 15روپےفی لیٹرا ضافہ ہوسکتا ہے ۔موجودہ ریٹ کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 20 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔لیکن دکھ کی بات یہ ہے کہ جب عالمی مارکیٹ میں پٹرول کی قیمتیں گریں تھیں تو پاکستان میں پٹرول سستا نہیں کیا گیا تھا –