تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان توشہ خانہ کیس میں تین سا ل قید کی سزا پانے کے بعد اس وقت اٹک جیل میں قید ہیں جہاں ان کو پیش کیئے جانے والے کھانے اور طبیعت کے بارے میں وہ معلومات سامنے آ گئیں ہیں جن کو تحریک انصاف کے کارکنان جاننے کیلئے بے تاب ہیں ۔کپتان اپنے رب کی رضا پر راضی ہیں اور دل لگا کر عبادت میں مشغول ہیں -ان کا حوصلہ بلند ہے اور ان کو معلوم ہے کہ ان کے ساتھ ہونے والا یہ برتاؤ ان کا ووٹ بینک اور بڑھائے گا اور لوگ مزید ان کے ساتھ جڑیں گے -کیونکہ پاکستانیوں کی یہ تاریخ رہی ہے کہ وہ جیل جانے والے سیاست دان کو دل کھول کر ووٹ دیتے ہیں –
“Wa tawakkal ‘alal laah; wa kafaa billaahi Wakeelaa.”⁰And rely upon Allah; and sufficient is Allah as Disposer of affairs. Kaptaan has put his trust in Allah and surely He will bring out of jail this week InshAllaah.#عمران_خان_کو_رہا_کرو pic.twitter.com/5465HfoJg9
— PTI Canada Official (@PTIOfficialCA) August 7, 2023
ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق عمران خان کی جیل میں طبیعت کچھ ناساز ہوئی جس پر میڈیکل عملے نے فوری ان کا چیک اپ کیا ، جب بلڈ پریشر چیک کیا گیا تو وہ معمول سے کچھ زیادہ تھا، میٹر پر افشار خون160/80 آیا اس پر جیل انتظامیہ پریشان ہوئی تو کپتان نے انہیں حوصلہ دیا اور میڈیکل آفیسر کو بتایا کہ ورزش کی تھی شائد جس کی وجہ سے بلڈ پریشر میں معمولی اضافہ ہواہے ۔سو ڈونٹ یو وری اٹس آل رائٹ –
چیئرمین تحریک انصاف کو رات کے کھانے میں جیل میں ہی تیار کی گئی کدو کی سبزی اور روٹی دی گئی ، کپتان کے ساتھیوں نے بہت کوشش کی کہ ان کے گھر سے اچھا کھانا ان کو فراہم کیا جائے مگر جیل انتظامیہ کسی طرح کا رسک لینے و تیار نہیں ہے اس لیے ان کے کسی بھی ساتھی کی یہ درخواست قبول نہیں کی گئی -گزشتہ رات کھانے کے بعد وہ سو گئے اور علی الصبح تین بجے جاگے ، انہوں نے تہجد کی نماز ادا کی جس کے بعد ذکر کرتے رہے اور فجر کی نماز کے بعد تلاوت قرآن پاک کی ۔ اس کے بعد عمران خان سو گئے اور صبح 12 بجے جاگے ،ناشتہ عمران خان اٹھنے کے بعد لیٹ ہی کرتے ہیں لیکن جیل کا عملہ ناشتہ وقت پر پہنچا دیتا ہے ، سب سے بڑی اور حیران کن بات جس پر جیل کا عملہ بھی دنگ رہ گیا وہ یہ تھا کہ عمران خان نے ناشتے میں سوکھی روٹی ملنے پر بھی کوئی شکایت نہیں کی اور وہی کھالیتے ہیں ۔اٹک جیل میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کی گئی ہے ۔