بھارت میں کھیلے جانے والے ایشین ہاکی ٹورنامنٹ میں ملائشیا سے پہلا میچ ہارنے کے بعد پاکستان نے قدرے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا -ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے میچ میں پاکستان اور کوریا کا میچ ایک ایک گول سے برابر رہا –
ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان اور کوریا کے درمیان مقابلہ ایک، ایک گول سے برابر ہوگیا۔بھارت کے شہر چنئی کے میئر رادھا کرشنا اسٹیڈیم میں ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کا میچ پاکستان اور دفاعی چیمپئن کوریا کے درمیان کھیلا گیا۔#news #NewsUpdates pic.twitter.com/r5IcZFzIgj
— Ahmiyat News Network (@DailyAhmiyatNN) August 4, 2023
بھارت کے شہر چنائی کے رادھا کرشنا گراؤنڈ میں ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی مقابلے جاری ہیں، دوسرے دن کا پہلا میچ پاکستان اور کوریا کے درمیان کھیلا گیا جس میں پاکستانی ٹیم نے ابتدا سے ہی جاحانہ انداز اختیار کیا اور کورین گول پوسٹ پر کئی حملے کیے تاہم کھلاڑیوں کی جانب سے گول ضائع کرنے کا سلسلہ دوسرے میچ میں بھی جاری رہا۔دوسرے کوارٹر میں عبدالحنان شاہد نے فیلڈ گول کرکے ٹیم کو برتری دلائی، جس نے کوریا نے آخری کوارٹر میں پنالٹی سٹروک پر برابر کیا۔پاکستان کی طرف سے گول کیپر اکمل حسین اور عبداللہ نے بہترین کھیل پیش کیا، عمدہ پرفارمنس پر حنان شاہد کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔واضح رہے کہ پہلے میچ میں ملائیشیا نے پاکستان کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے شکست دی تھی۔ پاکستانی ٹیم اپنا تیسرا میچ چھ اگست کو جاپان کے خلاف کھیلے گی۔ابھی تک پاکستان کوئی فتح اپنے نام کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکا –