پنجاب کے مختلف علاقوں میں ایک بار پھر طوفانی بارشوں کا خدشہ ظاہر کر دیا گیا۔شدید بارشوں کے بعد دریاؤں میں ایک بار پھر سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ہے -اس وقت نارووال ،چشتیاں اور بہاولنگر سیلاب کی لپیٹ میں ہیں –
محکمہ موسمیات نے 2 اگست سے ملک کے بالائی علاقوں میں بارشوں کے ایک اور سلسلے کی پیشگوئی کی ہے۔https://t.co/MNxnxaIDZ3
— Graana.com (@GraanaCom) August 2, 2023
پی ڈی ایم اے نے ایک بار پھر ملک کے بیشتر حصوں میں بارشوں کی خبر کے ساتھ خطرے کی گھنٹی بجادی کیونکہ اس وقت ڈیموں میں پانی کی سطح پہلے ہی بلند ہے – منگلا ڈیم 86 فیصد، تربیلا 88 فیصد پانی سے بھر چکا ہے – ، پنجاب کے مختلف اضلاع میں اگلے 24 گھنٹوں کے دوران طوفانی بارشوں کا امکان ہے۔ نارووال کے ندی نالوں میں اگلے 24 گھنٹے میں طغیانی کا امکان ہے۔جبکہ راولپنڈی کے مشہور نالہ لئی میں آئندہ 24 گھنٹے کے دوران طغیانی آ سکتی ہے۔ ندی نالوں کی صورت حال دیکھتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کر دیں۔ترجمان پی ڈی ایم اے کا مزید کہنا تھا کہ دریائے سندھ میں تونسہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے، دریائے راوی میں سدھنائی کے مقام پر اور دریائے ستلج میں سلیمانکی، اسلام ہیڈ میں نچلے درجے کا سیلاب ہے۔