پاکستان میں لوگوں کو آن لائین کاروبار کے ذریعے امیر ہونے کا لالچ دے کر 2 کمپنیوں نے پاکستانیوں سے کروڑوں روپے ہتھیا لیے اور دفاتر بند کرکے روپوش ہوگئیں -جب متاثرہ عوام نے ان کے بارے میں آگاہی حاصل کی تو معلوم ہوا کہ کہ ان کے مالکان وطن چھوڑ کر ملک سے فرار ہوگئے ہیں –
آن لائن کاروبار کرنیوالی دو کمپنیوں کے مالک کروڑوں روپے فراڈ کر کے فرار https://t.co/KBWn6txl55 #SUNONEWSHD #FIA #OnlineBusiness #fraud
— SUNO NEWS HD (@suno_newshd) July 31, 2023
رحیم یار خان کے یاسر حیات خٹک اور احمد ندیم نے دو سال قبل لاہور کے علاقے ایبٹ روڈ پر کمپنیوں کے دفاتر قائم کیے، کیپیٹل ایف ایکس اور بیٹ فائر کے نام سے کمپنیاں رجسٹرڈ کروائیں۔یہ کمپنیاں انٹر نیشنل مارکیٹ میں خام تیل، کرنسی اور سونے کی آن لائن ٹریڈنگ کرتی تھیں لیکن گزشتہ ہفتے کمپنی کی ویب سائٹ اور دفاتر بند ہوگئے جبکہ مالکان غائب ہیں۔کروڑوں روپے ڈوبنے پر عمران اصغر کی درخواست پر تھانہ سول لائن میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔ متاثرہ شخص عمران اصغر کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے سائبر کرائم سے بھی رجوع کر رہے ہیں۔