پاکستان 90 کی دہائی سے دہشت گردی کا شکاررہا ہے -اکثر دہشت گرد ایام محرم میں سرپسند کاروائیوں کے لیے موٹر سائیکل کا استعمال کرتے رہے ہیں اس لیے نقص امن کے خطرے کے سبب محرم کے ایام میں یکم تا 10 محرم ڈبل سواری پر پابندی عائید کردی جاتی تھی -تاہم اب ان فسادات میں کمی آنے کے بعد صرف عاشورے کے روز ڈبل سواری پر پابندی لگائی جاتی ہے -اسی طرح اس مرتبہ بھی محکمہ داخلہ پنجاب نے محرم الحرام کے دوران دفعہ 144 کے نفاذ کا فیصلہ کر لیاہے ۔
محکمہ داخلہ پنجاب نے یکم محرم سے بارہ محرم الحرام تک پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی۔
نویں اور دسویں محرم کو ڈبل سواری پر پابندی نوٹفیکیشن جاری
محرم کے دوران اسلحہ کی نمائش پر پابندی، نوٹفیکیشن
محرم میں ہوائی فائرنگ پر پابندی، نوٹفیکیشن pic.twitter.com/1ou0xF7wyJ
— Ghulam Mustafa Bhatti (@Mustafa82802676) July 19, 2023
تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ نے عاشورہ کے دن ڈبل سواری پر پابندی کی منظوری دیدی ، اسلحہ کی نمائش، گھروں پر مورچے بنانے پر پابندی ہو گی ۔