لاہور کے مختلف علاقوں میں لگارتار بارش کا سلسلہ جاری ہے -لاہور کے علاقوں لکشمی چوک، اندرون شہر کے متعدد علاقے، شادباغ، سمن آباد، مسلم ٹاﺅن، ہربنس پورہ، کینال روڈ کے علاقوں میں سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں۔ سب سے زیادہ بارش تاج پورہ میں 90ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ حالیہ بارش نے حبس کا خاتمہ کرکے موسم خوشگوار کردیا ہے۔ بھارت نے نالہ ڈیک میں پانی چھوڑ نے کے سبب نالہ ڈیک میں اونچے درجے کا سیلاب ہے، چناب اور راوی میں بھی طغیانی ہے۔
نالہ ڈیک میں ظفر وال کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب pic.twitter.com/xVMBuqJxnV
— Geo News Urdu (@geonews_urdu) July 19, 2023
نالہ ڈیک میں اس وقت 32 ہزار کیوسک پانی کا ریلا گزر رہا ہے، سیلابی پانی دیہاتوں میں داخل ہو گیا، جس سسے کسانوں کی ہزاروں ایکڑ فصل زیر آب آ گئی، گاؤں کھیرے میں سیلابی پانی لوگوں کے گھروں میں داخل ہو گیا ۔سیلابی پانی کی وجہ سے کئی دیہات کا زمینی رابطہ منقطع ہو گیا، جس کے باعث وہاں کے مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ اطلاعات کے مطابق اس وقت ریسکیو ٹیمیں پانی میں پھنسے کسانوں کو نکالنے میں مصروف ہیں، انتظامیہ کی طرف سے فلڈ ریلیف کیمپ لگا دیے گئے ہیں۔ بھارت نے دریائے چناب میں سیلابی ریلا چھوڑ دیا جس کے سبب مرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں 2 لاکھ کیوسک کا سیلابی ریلا داخل ہو گیا، دریائے چناب میں پانی کے بہاؤ میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔پاکستان اور بھارت اس وقت موسمیاتی تبدیلیوں کے زیر اثر ہیں -بھارت میں تاج محل کی دیواروں تک بارش کا پانی پہنچ گیا –