الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کی تیاری کا عمل تیز کردیا -ساتھ ہی اس ادارے نے عوام کی سہولیت کے لیے ووٹر رجسٹریشن، ڈیٹا کی تصحیح اور ووٹ کی منتقلی کے لیے دی گئی ڈیڈلائن میں توسیع کر دی ہے۔ اب شہری 20جولائی تک ووٹ رجسٹر یا منتقل کر ا سکتے ہیں۔اگر آپ نے اپنے ووٹ کا اندراج نہیں کروایا تو 8300 پر ٹیکسٹ میسج کرکے اپنے اور اپنے اہل خانہ کے
الیکشن کمیشن نے ووٹ کے اندراج کی تاریخ میں توسیع کر دی#arynewsurduhttps://t.co/kEEYdwn26m
— ARY News Urdu (@arynewsud) July 14, 2023
ووٹ کے بارے میں معلومات حاصل کرلیں -اگر آپ اپنا ووٹ کسی دوسرے شہر منتقل کرنا چاہتے ہیں تو بھی اسی مبر پر میسج کریں اس کی معلومات بھی آپ کو مل جائیں گی کہ آپ اب جس علاقے میں رہ رہے ہیں وہاں اپنا ووٹ کیسے کاسٹ کریں گے –
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے صاف و شفاف انتخابات کے لیے نیا’الیکشن مینجمنٹ سسٹم‘ (ای ایم ایس)متعارف کرا دیا جس کے لیے الیکشن کے عملے کو 13 سے 26 جولائی تک تربیتی کورس بھی کروایا جائے گا -۔ نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ ای ایم ایس پاکستان میں انتخابی پراسیس میں جدت لانے کی طرف ایک نمایاں قدم ہے۔ اس کے علاوہ آئی ٹی آفیسرز کے لیے دو روزہ تربیتی پروگرام منعقد کیا گیا ہے جس میں انہیں ای ایم ایس کا طریقہ کار سمجھایا گیا۔
اس بار ہر ووٹ انتہائی ضروری ہوگا دو تہائی اکثریت لینے کے لیے-
اپنے ووٹ کی تفصیلات چیک کرنے کے لیے قومی شناختی کارڈ کا نمبر 8300 پر میسج کریں، ووٹ کے اندراج، منتقلی یا کسی تبدیلی کے لیے متعلقہ الیکشن کمیشن آفس سے 13 جولائی سے قبل رجوع کریں#Register2Vote pic.twitter.com/YR2Wwrm78V
— Jibran Ilyas (@agentjay2009) July 8, 2023
اس تربیتی پروگرام میں الیکشن کمیٹی کے الیکشن ونگ اور پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ کے لوگ بھی شریک ہوئے۔ اس پروگرام میں شریک لوگوں کو سکھایا گیا ہے کہ وہ ای ایم ایس کو مؤثر اور محفوظ طریقے سے کیسے استعمال کر سکتے ہیں۔ تاہم ابھی تک ایکشن کمیشن کی جانب سے عام انتخابات کی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا اس کے لیے ہمیں موجودہ حکومت کی اسمبلی مدت جو کہ 12 اگست ہے اس وقت تک انتظار کرنا پڑے گا تاہم شہباز شریف جو اس وقت وزیراعظم ہیں کسی بھی وقت اپنی حکومت اور اسمبلی کے خاتمے کاا اعلان کرسکتے ہیں –