جہانگیر ترین اور علیم خان کی قیادت میں نئی سیاسی جماعت استحکام پاکستان پارٹی نے عقاب کے نشان پر انتخابات لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔
استحکام پاکستان پارٹی ”عقاب “ کے انتخابی نشان پر الیکشن لڑنے کیلئے تیار ،https://t.co/tmuwDGVSnt#ParachinarUnderAttack #SeemaHaider #BilalAbbasKhan #ٹیسٹ_ٹیوب_بےبی_نوازشریف #اسرائیل_کا_فتنہ_داماد pic.twitter.com/PYdbsXsC0a
— Pakistan Time (@Pakistantime92) July 13, 2023
استحکام پاکستان پارٹی نے الیکشن میں انتخابی نشان کے حوالے سے اہم فیصلہ کرلیا ہے، استحکام پاکستان پارٹی آئندہ انتخابات میں عقاب کے نشان پر میدان میں اترے گی، جبکہ پارٹی کی رجسٹریشن کیلئے رواں ہفتے ہی الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی جائے گی۔اگرچہ اس جماعت میں غیر متوقع طور پر بہت سے سیاستدانوں نے شمولیت کا اعلان تو کردیا ہے مگر یہ جماعت ابھی تک میدان میں اتر کر کوئی جلسہ نہیں کرپائی -اور اس کو عوام کی جانب سے وہ پزیرائی نہیں ملی جس کا خیال کیا جارہا تھا –