خدارا اپنے بچوں اور اہل خانہ پر نظر رکھیں کہ وہ موبائل فون اور انٹرنیٹ پر کیا دیکھ رہے ہیں -کیونکہ انٹرنیٹ پر موجود مواد آپ کے نہ صرف اخلاق بلکہ مزہبی اقدار کو بھی برباد کرسکتا ہے -ایساہی کچھ جیکب آباد سے تعلق رکھنے والی 4 بچوں کی ماں اور مسلمان خاتون کے ساتھ ہوا جس نے شوہر کے بیرون ملک جانے کے بعد پب جی میں خود کو اتنا محو کیا کہ نہ صرف گھر بار اور وطن چھوڑا بلکہ اپنی دنیا اور اپنی آخرت تک برباد کرلی
"میں سچن سے بہت پیار کرتی ہوں۔ ان کے بغیر ایک پل بھی نہیں رہ سکتی۔ پلیز ان سے میری شادی کرا دیں۔" یہ درخواست ہے پاکستان کی27 سالہ سیما غلام حیدر کی جو انہوں نے پولیس کی گرفت میں آنے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کی۔
سیما کی بھارت پہنچنے کی کہانی جانیے: https://t.co/gycsKpZAja pic.twitter.com/BAX7g5xmjC
— VOA Urdu (@voaurdu) July 5, 2023
آن لائن گیم کھیلتے ہوئے بھارتی نوجوان سچن مینا کے ساتھ محبت ہونے کے بعد چار بچوں سمیت بھاگ کر نیپال کے راستے بھارت جانے والی پاکستان خاتون سیما غلام حیدر کا رہائی کے بعد انٹرویو سامنے آ گیا ہے، جس میں اس نے کہا ہے کہ وہ نہ صرف وہ خود ہندو مذہب قبول کر چکی ہے بلکہ اپنے چاروں بچوں کے نام بھی تبدیل کر چکی ہے۔ بھارتی اخبار کی خبر کے مطابق سیما نے کہا ہے کہ میں سچن کے بغیر نہیں رہ سکتی۔ چونکہ اب وہ میرا شوہر ہے لہٰذا میں نے اس کا مذہب اور کلچر قبول کر لیا ہے۔ اب اس کا مذہب اور اس کی ثقافت میرے بن چکے ہیں وہ اپنی گفتگو میں ہندی کے الفاط ادا کرنے لگی ہے اپنے ماتھے پر تلک لگاتی ہے اور ساڑھی پہنتی ہے -۔ میں نے اپنے چاروں بچوں کے نام بھی تبدیل کر لیے ہیں۔ سچن کے والدین نے بھی مجھے قبول کر لیا ہے اور میں ان کی تمام ثقافتی اقدار اپنا چکی ہوں اور انہی کے ساتھ رہوں گی۔میں ان کی طرح سبزی خور بھی بن گئی ہوں۔اب گوشت نہیں کھاؤں گی-
@BBhuttoZardari @AseefaBZ پاکستان سے بھاگ کر بچوں سمیت بھارت جانے والی ۔
سیما کے اصل شوہر کا انٹرویو سامنے آ گیا ۔ سیما ابھی
بھی حیدر کے نکاح میں ہے ۔ سیما نے حیدر سے بھی
بھاگ کر محبت کی شادی کی تھی pic.twitter.com/T5mVoEQImH
— زخمی سندھ😭💔 (@BillawalMagsi) July 10, 2023
سیما نے سچن کے ساتھ ملاقات اور محبت کے متعلق بتاتے ہوئے کہا کہ ”میں پب جی کھیلتے ہوئے اپنا مائیک آن رکھتی تھی اور اکثر اجنبی لوگوں سے بات کرتی رہتی تھی۔ سچن کے ساتھ بھی اسی طرح بات ہوئی اور ہم ایک دوسرے سے محبت کرنے لگے۔ میں اور سچن دونوں بالی ووڈ فلم ’غدر‘ سے متاثر تھے، جس میں ایک بھارتی شہری پاکستانی خاتون کی محبت میں گرفتار ہو جاتا ہے۔
سیما نے بتایا کہ میں نے ایک ٹریول ایجنٹ کے ذریعے پہلے بھارتی ویزے کے لیے آن لائن درخواست دی جو مسترد کر دی گئی حالانکہ سچن کی طرف سے دعوت نامہ بھی بھجوایا گیا تھا۔ اس کے بعد میں نے نیپال کے راستے بھارت جانے کا فیصلہ کیا۔ میں نے ایجنٹ کے ذریعے نیپال کا ویزہ حاصل کیا اور بچوں سمیت وہاں پہنچ گئی۔ سچن اور میں نیپال میں ملے۔ وہاں ہم نے ہوٹل میں کمرہ بک کروایا اور سات دن وہیں رہے۔ ہم نے وہاں موبائل فون پر فلم ’غدر‘ دیکھی اور ایک دوسرے کے ساتھ وقت گزارا۔ اس کے بعد ہم نے شادی کرنے کا فیصلہ کیا اور بھارت چلے گئے۔ اس وقت بھارت کا میڈیا سیما کو ایک فلمی ہیروئین کی طرح ٹریٹ کررہا ہے اور اس کے فیصلے پر اس کی خوب پزیرائی ہورہی ہے مگرہمارے پاکستانیوں کے لیہے یہ ایک شرمکا مقام بن کر رہ گیا ہے -اب یہ بات بھی آشکار ہوگئی ہے کہ یہ پب جی کا شوق انسان کا ذہن اس سمت میں موڑ دیتا ہے جس کا انسان تصور بھی نہیں کرسکتا اس سے پہلے بھی پب جی کے شوقین افراد نے اس طرح کے جرائم سرانجام دے دئے جن کو لفظوں میں بیان کرنا مشکل ہے – اس لیے ہر طور اپنے بچوں کو پب جی کھیل سے دور رکھیں تاکہ ان کا گھر کسی سانحے کا شکار نہ ہو –