وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کچھ دیر قبل سعودی عرب سے دو ارب ڈالر قرض پاکستان منتقل ہونے کی خوشخبری سنائی تو ساتھ ہی انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمت کو بریک لگی -ایک سال میں پاکستانیوں نے جس طرح ٹیکس ادا کرکرکے اور مہنگی اشیاّء خرید کرید کر ملک کو ڈیفالٹ سے بچائے رکھا اب حکومت کا فرض ہےے کہ وہ عوام کا شکریہ بھی ادا کرے اور انہیں یقین دلائے کہ آنے والے دنوں میں مہنگائی میں کمی واقع ہوگی اور عوام کو سکھ کا سانس ملے گا –

 

آج دن کے آغاز پر انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار شروع ہو اتو ڈالر کی قیمت میں 70 پیسے اضافہ دیکھنے میں آیا اور ڈالر 281.50 روپے کی بلند سطح پر جا پہنچا لیکن جیسے ہی وفاقی وزیر نے 2 ارب ڈالر سٹیٹ بینک منتقل ہونے کا اعلان کیا تو ڈالر نے واپسی کا سفر شروع کیا ۔ اس وقت تک ڈالر 1.45 روپے سستا ہونے کے بعد 278.35 روپے پر آ گیاہے ۔

 

دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں بھی تیزی دیکھنے میں آئی ہے ، صبح شیئرز کا لین دین شروع ہو تو 100 انڈیکس 44 ہزار 585 پوائنٹس پر تھا جس میں کچھ ہی دیر میں 481 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور انڈیکس 45 ہزار 66 پوائنٹس پر پہنچ گئی ہے ۔

سعودی عرب سے 2ارب ڈالر کریڈٹ منتقل ہونے سے پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 9 اعشاریہ 7 ارب ڈالر سے بڑھ کر 11.7 ارب ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔ہم امید کرے ہیں کہ اب ملک معاشی مشکلات سے نکلنا شروع ہوگا اور پاکستان ایک بار پھر اپنے پیروں پر کھڑا ہوسکے گا –