پاکستانیوں نے عیدالاضحیٰ تو بارشوں کے سبب ٹھنڈے ماحول میں گزاری اور جی بھر کر گوشت بھی کھایا مگر کل سے ایک بار پھر موسم کے تیور بدل گئے مگر اب محکمہ موسمیات نے مون سون بارشوں کو پیش گوئی کردی ہے ۔
محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ بحیرہ عرب میں مرطوب ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں جس کی وجہ سے 3جولائی سے 8جولائی تک ملک بھر میں مون سون بارشوں کا آغاز ہونے کا امکان ہے۔
03 سے08 جولائی کے دوران ملک بھر میں مون سون بارشوں کی پیشگوئی
محکمہ موسمیات کے مطابق بحیرہ عرب سے مرطوب ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں ۔03 جولائی(شام/رات) سے مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہو گا#Monsoon #rain pic.twitter.com/neDXBmqO69
— Pak Met Department محکمہ موسمیات (@pmdgov) July 2, 2023
محکمہ موسمیات نے آج سے لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی اور پشاور میں بادل برسنے کی پہیشگوئی کر دی
براہ راست نشریات : https://t.co/o3h2g6xCd9 pic.twitter.com/Jry2weONuw
— HUM News (@humnewspakistan) July 3, 2023
رپورٹ کے مطابق 3سے 8جولائی تک اسلام آباد، راولپنڈی، مری اور گلیات میں موسلادھار بار ش اور ژالہ باری کا امکان ہے ، 4سے 7جولائی تک راولپنڈی ، اسلام آباد میں بارش سے اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے،5سے 8جولائی تک بارکھان، لسبیلہ، ڈی آئی خان، ملتان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، 7سے 8جولائی کو سکھر، جیکب آباد، ٹھٹھہ، عمرکوٹ، حیدر آباد میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ان بارشوں کے سبب پہاڑی علاقون خاص طور پر کشمیر اور گلگت بلتستان کے پہاڑی علاقوں میں لینڈسلائیڈنگ کا خدشہ ہے،6سے 8جولائی کو موسلادھار بارش سے ڈی آئی خان میں سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے۔محکمہ موسمیات نے سیاحوں اور متعلقہ اداروں کو خبردار کیا ہے کہ آندھی، گرج چمک کیساتھ بارش سے کمزور انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچ سکتا ہے لہٰزا اس دوران غیر ضروری سفر سے پرہیز کریں ۔