پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنماؤں کا خیال ہے کہ اگر نون لیگ الیکشن میں سیٹیں جیتنا چاہتی ہے تو پھر نواز شریف کو خود آکر الیکشن کیمپین کرنی پڑے گی کیونکہ مہنگائی کو کنٹرول نہ کرنے کے سبب عوام پاکستان سخت ناراض ہے -اور تحریک انصاف اس وقت ملک کی سب سے پاپولر جماعت بن کر سامنے آئی ہے -اسی لیے حکومت اب تیزی سے وہ اقدامات لے رہی ہے جس سے نواز شریف کی وطن واپسی ممکن ہوسکے اور انہیں عدالتوں سے ریلیف بھی ملے – –
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی وطن واپسی اور آئندہ انتخابات میں حصہ لینے کے معاملے پر پیش رفت ہوئی ہے، سابق وزیراعظم کی وطن واپسی سے پہلے سپریم کورٹ سے تاحیات نااہلی کی سزا ختم کروانے کی پٹیشن دائر کئے جانے کا امکان ہے۔
اس وقت نواز شریف ہی وہ لیڈر ہیں جو ملک کو ان حالات میں لیڈ کرسکتے ہیں، شاہد خاقان عباسی pic.twitter.com/bCBzknCW3e
— Raza Butt 🎙️ (@SocialDigitally) June 15, 2023
محمد نواز شریف کی وطن واپسی اور آئندہ انتخابات میں حصہ لینے کے تناظر میں سابق وزیراعظم کی تعلیمی اسناد اکٹھی کرنے اور ٹیکس وغیرہ کے معاملات کلیئر کئے جانے کا عمل جاری ہے۔مسلم لیگ ن کے انٹرا پارٹی انتخابات کا انعقاد ہوگیا ، شہباز شریف ن لیگ کے صدر منتخب ہوگئے ہیں۔
پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کا محور صرف اور صرف نواز شریف ہیں۔۔۔انشااللہ یہ ترقی کا سفر جو 2017 میں رکا تھا اب جلد دوبارہ شروع ہونے والا ہے۔۔۔قائد میاں نواز شریف جلد پاکستان ہوں گے۔۔ #پاکستانی_ترقی_کامحور_نوازشریف pic.twitter.com/RwvauMuq0x
— Hina Parvez Butt (@hinaparvezbutt) June 15, 2023
میاں محمد شہباز شریف کے مقابلے پر کوئی امیدوار سامنے نہیں آیا وہ بلا مقابلہ ن لیگ کے صدر منتخب ہوئے ہیں، وفاقی وزیر پلاننگ احسن اقبال مسلم لیگ ن کے جنرل سیکریٹری منتخب ہوئے ہیں، مریم نواز ن لیگ کی نائب صدر منتخب ہوئی ہیں۔ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار پارٹی سیکریٹری فنانس منتخب ہوئے ہیں، صدر اورسیز و بین اقوامی امور کا عہدہ بھی اسحاق ڈار کے پاس ہوگا، مریم اورنگزیب مسلم لیگ ن کی سیکریٹری اطلاعات ہوں منتخب ہوں گی ۔ مشیر وزیر اعظم عطا تارڑ ن لیگ کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل منتخب ہوئے ہیں۔ مسلم لیگ (ن )کے انٹرا پارٹی انتخابات میں نواز شریف کا تاحیات قائد کا عہدہ برقرار رہنے کا قوی امکان ہے