یوں تو سالگرہ کا دن سب کے لیے خاص ہوتا ہے مگر بعض سالگرہ کے دن ایسے ہوتے ہیں جو انسان کو ساری عمر یاد رہتے ہیں ایسا ہی کچھ بابر اعظم کے بھی ساتھ ہونے جارہا ہے -قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم 15 اکتوبر کو اپنی 29 ویں سالگرہ منائیں گے جبکہ اسی روز ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کا میچ بھی متوقع ہے۔اگر وہ اپنی پرفارمنس کے بل بوتے پر یہ میچ جیت جاتے ہیں تو ان کی سالگرہ کا یہ دن ان کے ساتھ ساتھ پوری قوم بھی سالوں یاد رہے گا –
پاک بھارت ٹاکرا اور بابر اعظم کی سالگرہ ایک ہی روز https://t.co/i6o1HIoOOO
— Geo News Urdu (@geonews_urdu) June 13, 2023
بابر اعظم کی سالگرہ پر ہوگا بڑا مقابلہ#BabarAzam𓃵 #PakvInd pic.twitter.com/5UKn1ADIdr
— Twin City News (@TwinCityNews_) June 12, 2023
بھارتی کرکٹ بورڈ نے ورلڈ کپ شیڈول فائنل کر کے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو بھیج دیا ہے جس کے بعد اب ورلڈ کپ کا فائنل شیڈول رواں ہفتے جاری ہونے کا امکان ہے۔آئی سی سی نے فیڈ بیک کے لیے بی سی سی آئی کا شیڈول ورلڈ کپ کھیلنے والے ممالک کے ساتھ شیئر کردیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق شیڈول کے تحت پاک بھارت ٹاکرا 15 اکتوبر کو نریندرا مودی اسٹیڈیم میں ہونے کا امکان ہے اور اسی دن بابر اعظم کی سالگرہ بھی ہے۔شیڈول کے مطابق تقریبا 45 روز جاری رہنے والے اس ورلڈ کپ کا آغاز 5 اکتوبر کو ہوگا، جبکہ اس کا فائنل 19 نومبر کو احمد آباد اسٹیڈیم میں ہوگا۔