چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی ایک اور ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں موجودہ سیاسی صورت حال اور پی ٹی آئی کے گرفتار رہنماؤں اور کارکنان کی رہائی کیلئے اقدامات سے متعلق بات چیت ہوئی۔
عمران خان سے ملاقات کے بعد شاہ محمودقریشی کراچی کیوں گئے؟ پی ٹی آئی کے کن رہنماؤں سے ملاقاتیں کی؟ کراچی میں جاکر شاہ محمودقریشی نے عمران خان سے متعلق کیا اعلان کیا؟ 9 مئی کے باوجود پی تی آئی کیوں مصیبت بنی ہوئی ہے؟ جانئے @tariqmateen سےhttps://t.co/f5DhsPpU0r
— Siasat.pk (@siasatpk) June 10, 2023
بتایا گیا ہے کہ شاہ محمود قریشی کی اس سے قبل منگل کو عمران خان سے ملاقات ہوئی تھی جس میں دونوں رہنماؤں کے مابین تلخی کی اطلاعات بھی سامنے آئیں۔ شاہ محمود قریشی نے عمران خان سے کہا تھا کہ وہ فی الحال سیاسی طور پر خاموشی اختیار کر لیں یا بیرون ملک چلے جائیں۔ تاہم عمران خان نے ان خبروں کی خود تردیدکردی تھی – شاہ محمود نے عمران خان کو پیشکش کی تھی کہ ہمیں معاملات طے کر لینے دیں، معافی تلافی ہو جائے تو دوبارہ متحرک ہو کر پارٹی قیادت سنبھال لیں۔ کہا جاتا ہے کہ اس ملاقات میں دونوں رہنماوں میں تلخ کلامی بھی ہوئی۔