لاہور میں آلودگی پاکستان کی دنیا بھر میں رسوائی کا سبب بنتی ہے جب انٹرنیشنل میڈیا پر یہ خبر آتی ہے کہ پاکستان کا شہر لاہور آلودگی میں ایک بار پھر پہلے نمبر پپر آگیا تو ہم سب کے سر شرم سے جھک جاتے ہیں -اس کے سبب بیماریوں کا تو اندیشہ ہوتا ہی ہے ساتھ ساتھ بچوں کے تعلیمی ادارے بھی بند کرنے پڑجاتے ہیں -اس لیے اب لاہور سے آلودگی کو کم کرنے کے لیے لاہور ہائی کورٹ نے سخت فیصلے لینے شروع کردیے ہیں – لاہور ہائی کورٹ میں آج سموگ کے حوالے سے کیس کی سماعت ہوئی جس میں لاہور ہائیکورٹ نے آلودگی پھیلانے والی فیکٹریوں کو پہلے سیل اور پھر خلاف ورزی پر مسمار کرنے کاحکم دیدیا ،جسٹس شاہد کریم نے کہاکہ جس علاقے میں آلودگی ہووہاں کے ماحولیاتی آفیسر کیخلاف کارروائی کی جائے ۔
عدالت کا آلودگی پھیلانے والی فیکٹریوں کو پہلے سیل ،خلاف ورزی پر مسمار کرنے کا حکم https://t.co/DS3fgHHBmC pic.twitter.com/bpWBIcWv76
— Daily Intekhab (@Intekhabhd) June 9, 2023
عدالت نے کہاکہ سموگ کے تدارک کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں،لاہور میں شجر کاری کی مہم کو موثر بنانے کا بھی حکم دیا گیا عدالت نے حکم جاری کیا کہ شہر میں پھل دار اورسایہ دار درخت لگائے جائیں،تاکہ ماحولیاتی آلودگی پر قابو پایا جا سکے،عدالت نے شہر میں تجاوزات کیخلاف آپریشن کی تفصیلی رپورٹ بھی 16 جون تک طلب کرلی ۔