پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کا ایک طیارہ جسے منگل کو کوالالمپور انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر قانونی تنازع کے سبب روک لیا گیا تھا، مسئلہ حل ہونے کے بعد اسلام آباد پہنچ گیا۔ اخباری ذرائع کے مطابق پاکستان کے ذمے 45 لاکھ ڈالر کی ادائیگی تھی اس لیے ملائشیا کی جانب سے رقم واہسی کا مطالبہ کیا گیا تھا اور جہاز کو رقم کی ادائیگی تک پرواز بھرنے کی اجازت نہیں ملی تھی -تاہم پھر یہ مسئلہ عدالت تک پہنچ گیا –
طیارہ روکنے کا کیس، کوالالمپور عدالت نے پی آئی اے کے حق میں فیصلہ دے دیا#arynewsurdu https://t.co/EbHleRV3qV
— ARY News Urdu (@arynewsud) June 3, 2023
ڈان اخبار کے ذرائع کے مطابق مقامی عدالت نے بوئنگ 777 کو روکنے کے سابقہ فیصلے کو کالعدم قرار دیا اور قومی کیریئر کے حق میں فیصلہ جاری کرتے ہوئے طیارے کو ریلیز کرنے کے احکامات دیے۔طیارے کا رجسٹریشن نمبر اے پی-بی ایم ایچ ہے، کوالالمپور سے اسلام آباد کے لیے فیری فلائٹ کے طور پر چلایا گیا جس میں کوئی مسافر سوار نہیں تھا۔طیارہ لیز پر دینے والی کمپنی نے عدالت سے رجوع کیا تھا کہ پی آئی اے پر 45 لاکھ ڈالر واجب الادا ہیں۔