پی ٹی آئی کی گرفتار خواتین نے عدالت میں پیشی کے موقع پر اپنے بیان میں جیل میں بدسلوکی کی افواہوں کی تردید کی ہے۔
عدالت میں پیشی سے قبل پی ٹی آئی کی گرفتار خاتون صنم جاوید خان نے جیل میں تشدد کے الزامات سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ جیل میں کوئی زیادتی نہیں ہوئی، کیونکہ ہم نے کچھ کیا ہی نہیں تو زیادتی کیا ہوگی۔ دوسری خاتون نے کہا کہ اس سے زیادہ کیا زیادتی ہو سکتی ہے کہ ہمیں بے گناہ جیل میں رکھا۔ان کے علاوہ عالیہ حمزہ نے کہا کہ انہوں نے جس طرح گھر پر دھاوا بولا، کیا وہ قابل مذمت نہیں؟۔ ایک خاتون نے کہا کہ اگر آپ کو سوشل اکاؤنٹس سے مسئلہ ہے تو سوشل میڈیا کے کیس کریں، اس طرح سیاسی انتقام کا نشانہ بنانا ضروری ہے؟۔
ڈاکٹر یاسمین کی طبیعت ناساز ہے۔ ان کے لیے آواز اٹھائیں
خدیجہ شاہ کا میڈیا کو بیان!#ExpressNews #YasmeenRashid #KhadijaShah pic.twitter.com/FLeioLwlmp— Express News (@ExpressNewsPK) June 2, 2023
ان خواتین نے مشکل وقت میں پارٹی چھوڑنے والے پی ٹی آئی کے رہنماؤں پر بھی طنز کیا ان کا کہنا تھا کہ ہم 25 روز سے جیل کاٹ رہی ہیں اور یہ بڑے بڑے دعوے کرنے والے 5 دنوں میں ہی پیٹھ دکھا کر بھاگ گئے – آج عدالت پیشی کے موقع پر خدیجہ شاہ نے صحافیوں نے جب ان سے کچھ سوال کیے تو اس کے جواب میں خدیجہ شاہ نے صرف اتنا کہا کہ یاسمین راشد کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے وہ کینسر کی مریضہ رہی ہیں بہت ضعیف خاتون ہیں ان کی جانب دیکھنے کی ضرورت ہے –