پاکستان کی ہاکی ٹیم اس وقت بری طرح زوال کا شکار ہے اور اسے ہر ٹورنامنٹ میں شکست کا منہ دیکھنا پڑتا ہے مگر پاکستان کے بچوں نے اپنی شاندار کارکردگی سے پورےپاکستانیوں کو حیران بھی کیا اور سرپرائز بھی دیا اور یہ امید بھی پیدا ہوگئی کہ یہی بچے بڑے ہوکر ایک بار پھر ہاکی میں پاکستان کا کھویا ہوا مقام بحال کریں گے -پاکستان نے جونیئر ایشیا ءکپ ہاکی کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا، پاکستان نے مسلسل تیسری اور مجموعی طور پر ساتویں بار ٹورنامنٹ فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔

 

 

 

سیمی فائنل میں پاکستان نے ملائیشیا کو 2 کے مقابلے میں6 گول سے شکست دی، پاکستان کی جانب سے عبدالرحمٰن نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔ عبدالرحمٰن نے میچ میں3 گول سکور کیے۔ملائیشیا کے پیرابو تنگراجا نے 21 ویں منٹ میں گول کرکے برتری حاصل کی ، 42 ویں منٹ میں پاکستان کے محمد صفیان نے گول کرکے مقابلہ برابر کردیا۔44 ویں منٹ میں عبدالرحمٰن نے پاکستان کو برتری دلائی، اگلے منٹ ملائیشیا نے مقابلہ برابر کیا، 47 ویں منٹ میں عبدالحنان شاہد نے فیلڈ گول کرکے پاکستان کو پھر برتری دلادی۔عبدالرحمٰن نے 48 ویں اور 51 ویں منٹ میں گول کرکے پاکستان کی برتری مستحکم کی، 58 ویں منٹ میں ارباز احمد نے گول کرکے سکور پاکستان کے حق میں 6 ۔ 2 کردیا۔اس طرح پاکستان جونئیر ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچ گیا -ایک مرتبہ خسارے میں جانے کے بعد اتنے بڑے مارجن سے کامیابی ثابت کررہی ہے کہ پاکستان میں ہاکی کامستقبل روشن ہے تاریک نہیں –