سابق صدر آصف علی زرداری دبئی سے چارٹر طیارے میں لاہور پہنچ گئے۔ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری سخت سکیورٹی میں ائیرپورٹ سے بلاول ہاؤس پہنچے، وہ لاہور میں کچھ روز قیام کریں گے ،اس دوران سابق صدر مختلف سیاستدانوں سے ملاقاتیں کریں گے۔ سابق صدر آصف علی زرداری لاہور میں پی پی وسطی پنجاب کی قیادت اورسیاسی شخصیات سےمشاورت کریں گے۔ذرائع کے مطابق آصف علی زرادری کے حوالے سے ہونے والی ایک تقریب کے دوران وسطی اورجنوبی پنجاب کی مختلف سیاسی شخصیات پیپلزپارٹی میں شمولیت کااعلان کریں گی –

 

پاکستان پیپلز پارٹی کی پنجاب میں سیاسی پوزیشن بہت کمزور ہے مگر اب تحریک انصاف کے 100 کے قریب رہنماؤں کے پارٹی چھوڑنے کے اعلان کے بعد پیپلز پارٹی میں ایک امید کی کرن پیدا ہوگئی ہے کہ اگر وہ ان سیاسی شخصیات کو پنجاب میں اپنے ساتھ ملا لیتے ہیں تو ان کی جماعت ایک مرتبہ پھر مرکز میں حکومت بنانے میں کامیاب ہوسکتی ہے -اس کے علاوہ آصف زرداری کی چوہدری شجاعت اور دیگر رہنماؤں سےبھی ملاقات متوقع ہے۔ہوسکتا ہے کہ اس مرتبہ ق لیگ پیپلز پارٹی کے ساتھ مل کر نون لیگ اور تحریک انصاف کے خلاف امیدوار کھڑے کردے -مگر ایسا کرنے سے پیپلز پارٹی اور نون لیگ میں دوریاں بڑھ سکتی ہیں -تاہم ابھی یہ صرف قیاس آرائی ہے سیاست میں کون کس کے ساتھ ملتا ہے اس کا فیصلہ تو عام انتخابات کی تاریخ آنے کے بعد ہی ہوگا –