عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے چیف جسٹس عمر عطابندیال سے خصوصی اپیل کردی۔انھوں نے سپریم کورٹ کو لکھا کہ حکومت میں بیٹھے کچھ لوگ ان کی جان لینا چاہتےہیںسپریم کورٹ مجھے تحفظ دے اور میری مدد کرے –
شیخ رشید احمد نے ویڈیو بیان میں کہاہے کہ چیف جسٹس صاحب میں پہلی دفعہ آپ سے اپیل کررہا ہوں،مجھے مارنے کیلئے 3 لوگوں کو ٹاسک دیا گیاہے،میں موت و حیات کی کشمکش میں آپ سے مخاطب ہوں،ریاست اور سیاست کو گندا کیا جارہاہے۔
سابق وفاقی وزير داخلہ شیخ رشید احمد کی چیف جسٹس آف پاکستان جناب عمر عطا بندیال صاحب سے خصوصی اپیل pic.twitter.com/TSVurU6D52
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) May 31, 2023
سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہاکہ میں190 ملین پاﺅنڈ کیس والے ایجنڈے میں موجود ہی نہیں تھا،میں اگر کابینہ اجلاس میں موجود ہوتا تو ضرور شہادت دیتا،جھوٹی گواہی دینے سے میں موت کوترجیح دوں گا۔اس سے پہلے ان کا نیب کو تحریری جواب بھی سامنے آیا تھا جس میں شہزاد اکبر کے رویے کے حوالے سے شکایت بھی درج تھی
آج صبح 3 بجے میرے گھر پر چھاپہ مارا گیا، شیخ رشید کا ٹویٹ #DunyaNews #SheikhRasheed pic.twitter.com/Iv7dVJAMhe
— Dunya News (@DunyaNews) May 31, 2023
شیخ رشید احمد کاکہناتھا کہ 30 ،30 ہزار تنخواہ والے ملازمین کو اٹھا کر نامعلوم مقام پر منتقل کیا جارہا ہے،کل رات70 سے 80 لوگ میرے گھر میں داخل ہوئے میرے غریب ملازمین پر بہیمانہ تشدد کیا گیا ،ان کاکہناتھا کہ اللہ کے بعد آپ آخری امید ہیں، لوگ آسمان کے بعد سپریم کورٹ کی طرف دیکھ رہے ہیں۔