پاکستانیوں کے لیے بالکل اچھی خبر کیونکہ گرمیاں آرہی ہیں بجلی کی کھپت تیزی سے بڑھنے والی ہے اور اس موقع پر بتایا جارہا ہے کہ پاکستان کی سب سے بڑی آئل ریفائنری بند کردی گئی ہے -اس کا مطلب ہے کہ اس سال مئی سے ستمبر تک پاکستانیوں کو لوڈشیڈنگ کا سنگین سامنا کرناپڑسکتا ہے –
معاشی بحران اور سمگل شدہ مصنوعات کی بھرمار کے باعث ملک کی سب سے بڑی آئل ریفائنری میں پیداوار معطل ہوگئی ہے ۔ پیٹرولیم انڈسٹری ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سب سے بڑی آئل ریفائنری پارکو کو بند کردیا گیا ہے۔ پارکو انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ریفائنری مرمت کی فوری ضرورت کی وجہ سے بند کی گئی ہے۔ لیکن حقیقت یہ ہے کہ ملک میں تیار کردہ ڈیزل اور پیٹرول مصنوعات کی کھپت میں کمی ریفائنری کی بندش کی بڑی وجہ ہے۔
ملکی منڈی میں ایران سے اسمگل شدہ ڈیزل کی بھرمار کے باعث پاکستان کی سب بڑی آئل ریفائنری پارکو کو اپنی پروڈکشن تین روز کے لئے بند کرنا پڑی، تفصیلات بیوروچیف اے آر وائی نیوز ملتان یاســـر شیـــخ pic.twitter.com/gMmQ0cVq42
— Yasir Sheikh (@yasirmsheikh) April 6, 2023
پاکستان کی آئل ریفائنریز کو موجودہ مالیاتی بحران کی وجہ سے بھی آپریشنز چلانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔پارکو سمیت تمام ریفائنریز نے حکام کو مسائل سے آگاہ کردیا تھا جبکہ وفاقی وزیر مملکت نے بھی گزشتہ روز پارکو کا دورہ کیا۔ریفائنریز کو ایکسچینج ریٹ کی ریکوری ، آئل پرائس پر مصنوعی کنٹرول اور خام تیل کی درآمد کے لیے ایل سی کھولنے میں مشکلات جیسے مسائل کا سامنا ہے۔