پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کو انصاف ملنا شروع ہوگیا -ایک سال کے عرصے میں پی ٹی آئی کر رہنماؤں اور کارکنان پر جتنے مقدے بنائے گئے شائید پاکستان میں کسی اور پارٹی پر جمہوریت میں اتنے مقدمے قائم نہیں ہوئے -مگر تحریک انصاف کے تمام افراد کپتان کے ساتھ کھڑے رہے -اب ان کو عدالتوں سے ریلیف مل رہا ہے –
جلاؤ گھیراؤ کیس میں پی ٹی آئی رہنما جمشید چیمہ اور اہلیہ مسرت چیمہ بے گناہ قرارhttps://t.co/y7f8hFCTi1
— Daily Pakistan (@DailyPakistan) April 4, 2023
مزید پڑھیۓ:
جلاؤ گھیراؤ کیس،پولیس نے مسرت جمشید اور جمشید چیمہ کو کلین چٹ دیدیhttps://t.co/4CnFB8Gwzi#arsoncase#PTI pic.twitter.com/9ioYJS2ZJU
— Jasarat News (@JasaratAlert) April 4, 2023
زمان پارک میں پولیس پر تشدد اور جلاؤ گھیراؤ کیس میں پی ٹی آئی رہنما جمشید چیمہ اور ان کی اہلیہ مسرت چیمہ کو بے گناہ قرار دیدیا گیا۔ تحریک انصاف رہنماؤں کی عبوری ضمانتوں کی درخواستوں پر انسداد دہشتگردی عدالت میں سماعت ہوئی، جج کے روبرو لاہور پولیس نے جمشید اقبال چیمہ اور مسرت جمشید چیمہ کو بیگناہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کو گرفتار نہیں کرنا چاہتے۔ پولیس کی جانب سے بے گناہ قرار دیئے جانے پر مسرت جمشید چیمہ اور جمشید اقبال چیمہ نے عبوری ضمانت کی درخواست واپس لے لی۔