مسلم لیگ (ن)کے قائد نواز شریف کے دورہ سعودی عرب کے شیڈول میں تبدیلی کردی گئی ہے ،نواز شریف اب 11 اپریل کی بجائے 8 اپریل کو لندن سے سعودی عرب کے لیے روانہ ہوں گے۔ مریم نواز نواز شریف کے سعودی عرب پہنچنے کے بعد آئندہ ہفتے سعودی عرب روانہ ہوں گی۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف بھی آخری عشرے میں رمضان کے آغاز میں سعودی عرب پہنچ جائیں گے،شریف برادران عمرہ ادا کریں گے۔ ذرائع کے مطابق دورے کے دوران نواز شریف کی سعودی شاہی خاندان کے ساتھ اہم ملاقاتیں بھی ہوں گی۔
نواز شریف کے دورہ سعودی عرب کے شیڈول میں تبدیلی،
نواز شریف 11 اپریل کی بجائے 8 اپریل کو لندن سے سعودی عرب روانہ ہوں گے۔ ذرائع pic.twitter.com/dE2SPO9UX8
— Ayesha Yousaf (@ayesha_yosaf) April 4, 2023
اسلام آباد: مسلم لیگ (ن)کے قائد نواز شریف کے دورہ سعودی عرب کے شیڈول میں تبدیلی ہو گئی ہے۔
نواز شریف 11 اپریل کی بجائے 8 اپریل کو لندن سے سعودی عرب روانہ ہوں گے۔#DialogueUrdu #Schedule #NawazSharif #Visit #SaudiArabia #Changed pic.twitter.com/RoFdsfl8UM
— Dialogue Urdu (@DialogueUrdu) April 4, 2023
مسلم لیگ نون کے ووٹر بڑی شدت کے ساتھ اپنے قائد میاں نواز شریف کی وطن واپسی کا انتظار کررہے ہیں اب دیکھنا یہ ہے کہ سپریم کورٹ کے اس نئے فیصلے کے بعد میاں صاحب وطن لوٹتے ہیں یا نہیں – حکومت کی ایک سال کی ناقص کارکردگی کے بعد عوام اس حکومت سے سخت نالاں ہے اب نواز شریف کی وطن واپسی کے بغیر نون لیگ کا صوبائی الیکشن جیتنا ناممکن ہوگا -مگر اس وقت جو ڈاریکٹ تصادم نواز لیگ نے عدالت سے لے لیا ہے اس کا اثر نواز شریف کے فیصلوں پر پڑے گا کیونکہ اب انہیں باآسانی عدالتوں سے وہ ریلیف نہیں ملے گا جو ان کو ایک ماہ پہلے مل جاتا –>