سپریم کورٹ میں آج قاضی فائز عیسیٰ کے فیصلے کے خلاف 6 رکنی بینچ نے جسٹس اعجاز الحسن کی سربراہی میں سماعت کی -سپریم کورٹ آف پاکستان نے حافظ قرآن کو 20 اضافی نمبروں کے کیس میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کاازخود نوٹس کو ختم کردیا۔
چیف جسٹس نے جسٹس فائز عیسی کے فیصلے کے خلاف جسٹس اعجازالاحسن کی سربراہی میں 6رکنی بینچ تشکیل دے دیا،سماعت آج دوپہر 2 بجے ہوگی pic.twitter.com/JsgPwsmoWQ
— Mehar Sharafat Ali (@SharafatPTIReal) April 4, 2023
سپریم کورٹ میں حافظ قرآن کو 20 اضافی نمبروں پر سپریم کورٹ ازخودنوٹس کی سماعت ہوئی، جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں 6 رکنی بنچ نے سماعت کی،بنچ میں جسٹس منیب اختر، جسٹس مظاہر نقوی،جسٹس محمد علی مظہر،جسٹس عائشہ ملک، جسٹس اظہر حسن رضوی کو بینچ کا حصہ بنایا گیا تھا ۔وکیل پی ایم ڈی سی نے کہاکہ جب ازخودنوٹس لیا گیا تب بھی حافظ قرآن کو 20 اضافی نمبرز نہیں د یے جاتے تھے ،جسٹس منیب اختر نے کہاکہ پھر توازخودنوٹس ہی غیر موثر ہو گیا۔ اس کے بعد سپریم کورٹ کے 6 رکنی بینچ نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا ازخودنوٹس ختم کردیا، سپریم کورٹ نے کاکہاکہ ازخودنوٹس غیر موثر ہونے پر نمٹایا جاتاہے۔اس کے ساتھ ہی رجسٹرار سپریم کورٹ کو عہدے سے ہٹانے کا بھی فیصلہ ہوگیا –
وزیراعظم نے رجسٹرار کو عہدہ چھوڑ کر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کا ھکم صادر فرمایا تھا -مگر 6 رکنی بینچ کے فیصلے کے بعد 3 رکنی بینچ کا فیصلہ بھی کالعدم ہوگیا اور اب وہ بدستور بطور رجسٹرار اپنے فرائض سرانجام دیتے رہیں گے –