سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہی کے دست راست سمجھے جانے والے قریبی ساتھی محمد خان بھٹی کو بھی آج عدالت نے باعزت بری کردیا – ان پر ناجائز طریقے سے دولت اکٹھی کرنے کا الزام لگا کر زیر حراست لیا گیا تھا -جس کے بعد ان کا ایک ویڈیو بیان بھی سامنے آیا تھا -جس میں وہ منی لانڈرنگ کرنے کا اعتراف کررہے ہیں اس پر پی ٹی آئی کی جانب سے بہت شور مچایا گیا تھا کہ پولیس نے دباؤ ڈال کر ان سے یہ بیان لیا ہے -اسی سلسلے میں گوجرانوالہ کی عدالت میں ان پر قائم کیے گئے مقدمے کی سماعت ہوئی -گوجرانوالہ کی عدالت نے اینٹی کرپشن کے مقدمے میں محمد خان بھٹی کو مقدمے سے فارغ کرنے کا حکم دیدیا۔
گوجرانوالہ کی عدالت میں سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کیخلاف اینٹی کرپشن کے مقدمہ کی سماعت کی،مقدمے میں نامزدملزم محمد خان بھٹی کو سینئر سول جج کی عدالت میں پیش کیاگیا۔اینٹی کرپشن نے محمد خان بھٹی کے 14 روزہ ریمانڈ کی استدعاکردی،سینئر سول جج نے محمد خان بھٹی کو مقدمے سے فارغ کرنے کا حکم دیدیا۔ہ محمد خان بھٹی کو گرشتہ روزراہداری ریمانڈ پر لاہور سے گوجرانوالہ منتقل کیاگیا تھا۔