وزیراعظم شہباز شریف نے سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف کیورویٹیور ریویو ریفرنس واپس لینے کا حکم دیدیا۔نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف کیورویٹیور ریویو ریفرنس کی پیروی نہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہاہے کہ کمزور بے بنیاد جوہات پر کیوریٹیوریویو ریفرنس دائر ہوا۔عمران خان کے دور حکومت میں سپریم کورٹ کے جج قاضی فائز عیسیٰ پر مقدمہ قائم کیا گیا تھا -تاہم عمران خان نے اس کیس کی پروی کو حکومت کی غلطی قرار دیا تھا ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کچھ لوگوں کی خواہش پر یہ مقدمہ قائم کیا گیا تھا –
شہباز شریف صاحب نے معزز جسٹس قاضی فائز عیسی کے خلاف "عمران خان نیازی" کا ریفرینس واپس لینے میں تقریباً ایک سال لگا دیا "بد بیتی" پر دائر ریفرینس واپس لینے میں آپکو پورا ایک سال لگا اتنی طویل سوچ بچار ناقابل فہم ہے اب اچانک فیصلہ اور اس کی ٹائمنگ چہہ مہہ گوئیاں تو ہوں گی سوالات تو… pic.twitter.com/pSUIbm8HxU
— Kamran Khan (@AajKamranKhan) March 30, 2023
وزیراعظم شہباز شریف کا بڑا فیصلہ
سپریم کورٹ کے سینئر ترین جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف کیوریٹیو ریویو ریفرنس واپس لینے کا حکم pic.twitter.com/uYcR65hS4w
— PMLN (@pmln_org) March 30, 2023
وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت کابینہ پہلے ہی اس کیوریٹیوریویو ریفرنس واپس لینے کی ہدایت کر چکی ہے ۔وزیراعظم شہبازشریف کاکہناتھا کہ ریفرنس کے نام پر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور اہلخانہ کو ہراساں و بدنام کیاگیا- قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ بھی اس کیس میں پیشی پر جاتی رہی ہیں ، شہباز شریف کا کہنا تھا کہ یہ ریفرنس نہیں منصف کیخلاف عمران خان کی انتقامی کارروائی اور عدلیہ کی آزادی پر شب خون مارنے اور اسے تقسیم کرنے کی مذموم سازش تھی -تاہم آج اس کیس کی پیروی نہ کرنے پر فاضل جج کو ایک مکمل ریلیف مل جائے گا –