حال ہی میں اسلام قبول کرنے والی بھارتی اداکارہ راکھی ساونت نے اپنے شوہر عادل خان سے باضابطہ طلاق کی تصدیق کردی، راکھی ساونت نے کہا میں عادل کو دل سے معاف تو نہیں کرسکتی لیکن دعا کرتی ہوں کہ اسے عدالت سے ضمانت مل جائے، میں عادل کیلئے ایک اچھی بیوی بنی لیکن اس نے میری زندگی برباد کردی، عادل سے محبت کرنا میری بڑی حماقت تھی ۔
https://twitter.com/S__Hajj/status/1641047080092278784
راکھی ساونت نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہا کہ میری طلاق ہورہی ہے اور اب ہم آزاد ہوچکے ہیں، اب اُسے جس کے ساتھ شادی کرنی ہے کرلینے دو۔راکھی ساونت کا کہنا تھا کہ آج میں فجر کی نماز پڑھ رہی تھی تو میرے دل میں خیال آیا کہ عادل کو معاف کروں کیونکہ رمضان کا مطلب ہوتا ہے لوگوں کو معاف کرنا۔اس لیے مین بھی عادل کو معاف کرتی ہوں –
راکھی ساونت نےباضابطہ طلاق کی تصدیق کردی https://t.co/vgRkE2MaKv pic.twitter.com/uZ0m31i3vb
— PNN News (@pnnnewspk) March 29, 2023
راکھی ساونت نے عادل سے ایک التجا بھی کردی ان کا کہنا تھا کہ اگر اسکی ضمانت ہوجائے تو میری طرح کسی اور کی زندگی برباد نہ کرے بلکہ خود کو بدلنے کی کوشش کرے اور اگر عادل نے شادی کرلی ہے تو اس لڑکی کے ساتھ برا سلوک نہ کرے۔ راکھی ساونت نے عادل خان کے ساتھ 2023 کے آغاز میں شادی کے ساتھ ساتھ اسلام قبول کرنے کا بھی اعلان کیا تھا، راکھی ساونت نے رواں سال فروری میں اپنے شوہر عادل خان کیخلاف دھوکہ دہی کا مقدمہ درج کرایا تھا جس کے بعد پولیس نے عادل کو گرفتار کرلیا تھا۔اور وہ ابھی تک عدالت میں ہی ہے –