چیف جسٹس کے اختیارات سے متعلق وفاقی کابینہ کا اہم ترین اجلاس جاریہے جس میں و فاقی حکومت نے عدالتی اصلاحات کیلئے فوری قانون سازی کا فیصلہ کرلیا ہے ایسی قانون سازی کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے بعد چیف جسٹس کے اختیارات محدود کردیے جائیں گے – اایسا قانون بنایا جائے گاجس کے تحت از خود نوٹس لینے کا اختیار چیف جسٹس کی بجائے فل کورٹ کو ہوگا ۔
سپریم کورٹ نے آئینی رولز بنائے ہیں، وہاں اصلاحات نہیں ہوسکتیں۔۔سپریم کورٹ نے اپنے رولز خود بنائے ہیں، حکومت رولز کو تبدیل نہیں کرسکتی۔۔ ماہر قانون بابر اعوان کی بول نیوز سے گفتگو#BOLNews #BreakingNews@PTIofficial @BabarAwanPK pic.twitter.com/Fcmm0CoEue
— BOL Network (@BOLNETWORK) March 28, 2023
ایک نجی ٹی وی کی خبر کے مطابق از خود نوٹس کے خلاف اپیل کے حق سے متعلق قانون سازی کی جائے گی، مجوزہ بل کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان از خود نوٹس کا اختیار تنہا استعمال نہیں کرسکیں گے ۔ اس کے ساتھ ساتھ مطابق سپریم کورٹ کے بینچ تشکیل دینے کے طریقہ کار کو تبدیل کرنے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے وفاقی کابینہ کا اجلاس فوری طور پر منعقد کیا جا رہا ہے جس میں ان مجوزہ قوانین کی منظوری لی جائے گی اور پھر آج ہی اسے قومی اسمبلی میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔مگر کیا سپریم کورٹ حکومت کے بنائے اس قانون کو تسلیم کرے گی یہ بڑا سوال ہے کیونکہ ھکومت کو آئینمیں تبدیلی کے لیے دو تہائی کی اکثریت درکار ہے جو حکومت کے پاس نہین ہے اس لیے سپریم کورٹ باآسانی اس فیصلے کو مسترد کرسکتی ہے –