الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں پنجاب میں انتخابات کا شیڈول جاری کردیا۔الیکشن کمیشن نے صدر مملکت کی دی گئی 30 اپریل کی تاریخ پر انتخابات کرانے کا گرین سگنل دے دیا – الیکشن کمیشن نے کہاہے کہ پنجاب میں عام انتخابات کی پولنگ 30 اپریل کو ہو گی،ریٹرننگ افسر 11 مارچ کو پبلک نوٹس جاری کریں گے،کاغذات نامزدگی 12 سے 14 مارچ تک جمع کرائے جاسکیں گے ،کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 22 مارچ کو ہو گی ۔
اعلامیہ الیکشن کمیشن pic.twitter.com/Yo7BxrbYca
— M Azhar Siddique (@AzharSiddique) March 8, 2023
بریکنگ نیوز
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں الیکشن شیڈول جاری کر دیا دوسری طرف زرداری کا بچہ لوگوں کو زبردستی الیکشن سے روک رہا ہے pic.twitter.com/AtsTWjL6Eb
— Shams Khattak (@Sh_am_92) March 8, 2023
الیکشن کمیشن کاکہناہے کہ امیدواروں کو انتخابی نشان 6 اپریل کو جاری کئے جائیں گے،مخصو ص نشستوں کی ترجیحی فہرست 14 مارچ تک آر او کے پاس جمع کرانی ہو گی،الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے 6 حلقوں کا انتخابی شیڈول بھی جاری کردیاگیا۔ تاہم کے پی الیکشن کی تاریخ کا فیصلہ آج بھی نہ ہوسکا -آج بھی گورنر نے الیکشن کمیشن سے تاریخ دینے کے لیے 7 دن کا ٹائم مانگ لیا –