این اے 193کی نشست تحریک انصا ف کے سردار جعفر لغاری کے انتقال کے باعث خالی ہونے والی قومی اسمبلی کی نشست پر گزشتہ روز 26 فروری کو جام پور میں انتخاب ہوا ۔این اے 193 راجن پور کے ضمنی الیکشن میں تمام 237 پولنگ سٹیشنز کا غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجہ مکمل ہوگیا ہے جس کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار محسن لغاری نے 35 ہزار 174 ووٹوں کی بھاری لیڈ سے مسلم لیگ ن کے امیدوار کو شکست دے دی۔
#جام_پور_ضمنی_انتخاب مکمل نتیجہ تحریک انصاف کے محسن لغاری 90,392 ووٹ لے کر سب سے آگے ۔ pic.twitter.com/ivQU3PmNX5
— Aminah Badar (@aminah_badar) February 26, 2023
غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجے کے مطابق ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کے محسن لغاری 90 ہزار 392 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر رہے۔ مسلم لیگ ن کے عمار اویس لغاری 55 ہزار 218 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے اختر حسن خان گورچانی 20 ہزار 74 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔