لاہور پولیس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف کے کسی رہنما یا کارکن کو آج گرفتار نہیں کیا جائے گا۔کیونکہ ایسا کرنے کی صورت میں تحریک میں شدت آنے کا اندیشہ ہے اور اپنے ساتھیوں کی ناجائز گرفتاری کے خلاف پاکستان بھر کے عمران کے متوالے مختلف شہروں میں سڑکوں پر آسکتے ہیں -پہلے ہی لاہوریوں کی ایک بڑی تعداد گرفتاری دینے مال روڈ پر پہنچ گئی ہے جس کی وجہ سے اس تحریک میں جان پڑ گئی ہے –
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق لاہور پولیس کے جاری کر دہ بیان میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف کے کسی رہنما یا کارکن کو آج گرفتار نہیں کریں گے، ک تاہم پولیس کا یہ کہنا ہے کہ کسی نے قانون ہاتھ میں لیا تو حراست میں لیا جا سکتا ہے۔ گرفتاریوں کی تعداد زیادہ ہوئی تو دیگر اضلاع کی جیلوں میں منتقل کر دیں گے۔
بیان کے مطابق لاہور کی جیلوں میں گنجائش ختم ہونے پر گرفتار رہنماوں یا کارکنان کو قصور، شیخوپورہ اور گوجرانوالہ کی جیلوں میں بھی منتقل کیا جا سکتا ہے۔ میانوالی اور ڈی جی خان کی جیلوں کا استعمال بھی عمل میں لایا جا سکتا ہے۔
جیل بھرو تحریک کے لیے آنے والے کسی شخص کو گرفتار نہیں کیا جائے گا: پولیس
Leave a comment
Leave a comment