خان
خان پور میں آج ایسا ہولناک اور دلخراش واقعہ پیش آیا جس نے ہر درد دل رکھنے والے انسان کو دکھی کردیا -اطلاعات کے مطابق سکول سے گھر لوٹنے والے 5 کمسن اور معصوم بچے ایک تیز رفتار ٹرالر کی زد میں آگئے –
تمام بچے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ جبکہ سنگدل ڈرائیور معصوم بچوں کو ترپٹا چھور کر اپنی جان بچا کر موقع سے فرار ہو گیا۔
خان پور : تیز رفتار ٹریلر کی زد میں آ کر 5 طالب علم جاں بحق ہو گئے ، ریسکیو ذرائع
خان پور : حادثہ میں ایک شخص شدید زخمی ، ہسپتال منتقل کر دیا گیا ، ریسکیو ذرائع
خان پور : حادثہ کے ایل پی روڈ پر سردار گڑھ کے نزدیک پیش آیا ، ریسکیو ذرائع pic.twitter.com/z0T5KSToTr
— CCW NEWS (@news_ccw) February 16, 2023
یہ المناک حادثہ سردار گڑھ کے قریب پیش آیا جان کی بازی ہارنے والے کمسن بچوں کی عمریں 5 سے 8 سال کے درمیان بتائی گئی ہیں۔