نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہاہے کہ پنجاب میں بسنت کسی صورت نہیں منائی جائے گی ، کسی بھی جگہ بسنت منائی گئی تو فوری ایکشن ہوگا،ایسا اقدام کرنے کی اجازت نہیں جس سے کسی کی جان کو خطرہ ہو۔پتنگ بازی پاکستان کا ایک خوبصورت تہوار تھا مگر جب سے اس میں دھاتی ڈور کا استعمال شروع ہوا لوگوں کے گلے کٹنے سے اموات شروع ہوگئیں مگر افسوس کہ کوئی بھی حکومت اس مافیا کے آگے کھڑی نہ ہوسکی اور اس تہوار کو ہی مستقل بند کرنے کا حکم صادر فرمادیا -اگر ان دکان داروں کو پکڑ کر سخت سزا دی جاتی بھاری جرمانے کیے جاتے تو غریبوں کی یہ انٹرٹینمنٹ ختم نہ ہوتی –
بسنت پر پابندی ہے، پتنگ بازی نہ کریں وغیرہ وغیرہ @RwpPolice کی جانب سے صرف راگ الاپا جاتا ہے اس پر کان دھرنے کی ضرورت ہرگز نہیں، پولیس لائن #Rawalpindi کے دروازے کے سامنے سے پتنگیں اٹھائے گھومتے بچے سسٹم کے منہ پر افسوسناک طمانچہ ہیں pic.twitter.com/jUjDlQPKsA
— Ahmed Subhan Janjua (@91Subhan) February 4, 2023
وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے سینئر صحافیوں نے ملاقات کی، وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ ہم نے الیکشن کرانا ہے اور اس کے بعد گھرجانا ہے ، الیکشن کمیشن جب کہے گا ، الیکشن کرا دیں گے،محسن نقوی نے کہاکہ کوشش ہو گی رمضان المبارک میں زیادہ سے زیادہ ریلیف پیکج دے سکیں ۔